8 جولائی 2013 - 19:30
اخوان المسملین کےمصری فوج پر حملےمیں متعدد فوجیوں سمیت 51 افراد ہلاک

مصر میں اخوان المسلمین نے مصری فوج کے خلاف اسلحہ اٹھا لیا ہے آج صبح اخوان المسملین کے بعض اہلکاروں نے فوج پر فائرکھول دیا جس کے نتیجے میں متعدد فوجیوں سمیت 51 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اخوان المسملین نے مصری فوج کے خلاف مسلح کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: مصر میں اخوان المسلمین نے مصری فوج کے خلاف اسلحہ اٹھا لیا ہے آج صبح اخوان المسملین کے بعض اہلکاروں نے فوج پر فائرکھول دیا جس کے نتیجے میں متعدد فوجیوں سمیت 51 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اخوان المسملین نے مصری فوج کے خلاف مسلح کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

  قاہرہ میں ری پبلکن گارڈ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر اخوان المسلمین  نے فوج پرفائر کھول دیا ،جس کے نتیجے میں متعدد فوجیوں سمیت 51 افراد ہلاک اور 350 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اخوان المسلمین نے سینا علاقہ میں بھی کئی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔سابق مصری صدر مرسی کی کرسی چھنی تو مرسی کے حامی سڑکوں پر نکل آئے۔ لیکن مرسی کے مخآلفین کی تعداد کئی گنا زیادہ ہونے کی وجہ سے مرسی کے حامی مرسی کے اقتدا رکو نہیں بچا سکے جس کے بعد اخوان المسملین تشدد پراتر آئے ہیں۔ مصر کے عبوری صدرعدلی المنصور نے مرسی کے حامیوں پر زوردیا ہے کہ وہ فوج کے خلاف حملے کرنے سے باز رہیں۔ مصری عدالت نے قاہرہ میں اخوان المسلمین کے دفتر کو بند کردیا ہے۔

.....

/169